{"product_id":"sahih-albukhari-2-vol-set-hb","title":"Sahih AlBukhari 2 Vol Set  - (HB)","description":"\u003cp\u003eصحیح بخاری  امام بخاری کی وہ شہرہ آفاق تصنیف ہے جسےاجماعی طور پر قرآن کریم کے بعد سب سے افضل کتاب ہونے کا شرف حاصل ہے۔ صحیح بخاری کی اہمیت اور قدر و منزلت کا اندازہ اس سے لگائیے کہ صحیح بخاری پر اب تک جتنا کام ہو چکا ہے اس کو شمار کرنے کا صرف تصور ہی کیا جاسکتا ہے ۔ صحیح بخاری میں فقہی مسائل کے اثبات اور ترتیب کے اعتبار سے عوام کو ذرا مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ دراصل امام صاحب فقہی مسائل کے استنباط کی خاطر ایک ایک حدیث بعض دفعہ دس دس جگہ لئے آئے ہیں۔ امام زبیدی نے ' تجرید التصریح لاحادیث الجامع الصحیح  میں اس کا نہایت عام فہم اور قابل تحسین حل پیش کرتے ہوئے تمام تر تکرار کو ختم کیا ہے۔ انہوں نے حدیث کو صرف ایک ایسے باب کے تحت ذکر کیا ہے جس کے ساتھ اس کی مطابقت بالکل واضح اور نمایاں ہے۔حافظ عبدالستار حماد صاحب نے اس کتاب کا 'مختصر صحیح بخاری  کے نام سے رواں، شگفتہ اور جاندار ترجمہ کیا ہے۔نہایت اہم مقامات پر جامع اور مختصر فوائد نے کتاب کی افادیت کو بڑھا دیا ہے۔\u003c\/p\u003e","brand":"Ahmed Bin Abdul Latif Al Zubaidi","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":44213174861884,"sku":"1000000005054","price":4396.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0714\/7706\/7836\/files\/Sahih-AlBukhari-2-Vol-Set-_HB.jpg?v=1776707496","url":"https:\/\/libertybooksstore.myshopify.com\/products\/sahih-albukhari-2-vol-set-hb","provider":"LibertyBooksStore","version":"1.0","type":"link"}